کراچی : پولیس نے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار کر لیے

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رضویہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

رضویہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے آوان بم اور پستول برآمد کر لئے گئے، ایس پی لیاقت آباد کے مطابق ملزم سنگین مقدمات میں ملوث ہیں اور دہشت گرد بڑی واردات کرنا چاہتے تھے۔