کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) ماڑی پور میں پولیس نے کارروائی کر کے 13 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق فرائض میں غفلت برتنے پر چوکی انچارج ماڑی پور کو معطل کر دیا گیا ہے۔

گرفتار جواریوں سے جوئے اور سٹے کی پرچیوں سمیت چالیس ہزار سے زائد کی رقم برآمد کر لی گئی۔ پریڈی میں پولیس مقابلے کے بعد دو اسٹریٹ کریمینلز گرفتار کر لئے گئے۔

گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور موٹر سائکل برآمد ہوئی ہے۔ پیر آباد میں پولیس مقابلے کےدوران زخمی سمیت دو منشیات فروش دھر لئے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے دو کلو منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔