کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) صدر پریڈی میں پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم جماعت کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزم منیر احمد عرف مفتی بھتہ خوروں اور دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرتا تھا۔

دہشتگرد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ڈیفنس درخشاں میں پولیس نے کارروائی کر کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں، قتل، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ادھر گارڈن میں پولیس نے کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔