کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) ڈیفنس بوٹ بیسن پر پولیس نے شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کر کے عملے سمیت مینجر کو گرفتار کر لیا۔ ماڑی پور میں پولیس نے کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سائٹ ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمون کو گرفتار کر کے کپڑے کا مسروقہ ٹرک برآمد کر لیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں پولیس نے کارروائی کر کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث خاتون ڈکیت کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمہ کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

لانڈھی کےعلاقے قائد آباد میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے دونوں گروپوں نے ڈنڈوں کا استعمال کیا۔