کراچی: منگھو پیر میں پولیس و رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

Rangers Operation

Rangers Operation

کراچی (جیوڈیسک) منگھو پیر میں پولیس اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے منگھو پیر میں واقع ایک گھر پر کارروائی کی، تو ملزمان نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔

پولیس و رینجرز کی جوابی فائرنگ میں 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 1اے ایس آئی اور 1 رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔

دونوں اہلکاروں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ کل بھی ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک مارے گئے تھے۔