کراچی: پوليس اور رينجرز کا مشرکہ سرچ آپريشن، 30 افراد گرفتار

Search Operation

Search Operation

کراچی (جیوڈیسک) شاہ فيصل کالونی نمبر پانچ ميں پوليس اور رينجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ دوران آپریشن تیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست ميں لے ليا گيا۔

پوليس کے مطابق آپريشن جرائم پيشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کيا گيا۔ حراست ميں لئے جانے والے افراد کو تفتيش کے ليے تھانے منتقل کر ديا گيا ہے۔