کراچی : گزری میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا

Shehryar Khan

Shehryar Khan

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایک اور نوجوان پولیس کی غفلت کا نشانہ بن گیا، گزری کے علاقے میں اہلکار نے نوجوان کو ملزم سمجھ کر فائرنگ کر ڈالی، زخمی شہریار ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا اور دم توڑ دیا۔

واقعے میں ملزم اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کراچی پولیس نے جعلی مقابلے کی ایک اور تاریخ رقم کر ڈالی۔

خیابان تنظیم میں تفریح پر آئے نوجوان کو موٹر سائیکل ناکے پر نہ روکنے پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شہریار کے اہلخانہ نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا۔