کراچی: پولیس مقابلے میں دو دہشتگرد ہلاک، حب سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پولیس مقابلے کے دوران دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے جبکہ شاہ نورانی دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حب سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ قانون شکن عناصر کے خلاف قانون ایکشن میں آ گیا۔

کراچی پی آئی بی کرنال بستی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں منشیات فروش درویش گروپ کے دو کارندے عدنان لقوا اور زیا پٹھان مارے گئے۔ ہلاک ملزم پولیس، رینجرز پر حملوں اور مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ڈاکس میں رضویہ تھانے کے ایس آئی یو بندل شاہ بخاری اور محمد بوٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہیں فشریز کے تاجر کو اغوا کر کے تاوان وصول کرتے ہوئے پکڑا گیا جبکہ لیاری بغدادی میں پولیس نے دو سٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ دوسری جانب شاہ نورانی دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حب میں ساکران روڈ پر چھاپہ مارا خالی مکان سے بڑی تعداد میں راکٹ لانچر، ہینڈ گرنیڈ اور کلاشنکوف ملیں ملزموں کی تلاش جاری ہے۔