کراچی: پولیس موبائل سے مشابہت رکھنے والی گاڑی پکڑی گئی، 4 ملزمان گرفتار

Police Mobile Van

Police Mobile Van

کراچی (جیوڈیسک) شاہراہ فیصل پر ائیر پورٹ پولیس نے کارروائی کر کے پولیس موبائل سے مشابہت رکھنے والی گاڑی پکڑ لی۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران چار سیکیورٹی گارڈز کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان اقبال، دلفروز، عزت گل اور وزیر نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔