کراچی: پولیس کارروائی کے دوران ایک ملزم ہلاک، چار افراد گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) رضویہ میں پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سید نثار احمد، ہارون خان اور عدالت خان کے قبضے سے کلاشنکوف، رائفل، رپیٹر اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ڈیفنس میں مقابلے کے بعد ایک گینگ وار کے کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی کلفٹن کے مطابق ملزم اظہر احمد کا تعلق گینگ وار سے ہے۔ کورنگی کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

دوسری جانب 3 پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد پولیس نے بھنگوریہ گوٹھ اور اطراف کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ ایس پی لیاقت آباد طاہر نورانی کا کہنا ہےآپریشن کے دوران 30 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔