کراچی: پولیس کارروائیوں میں دو دہشت گردوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزموں کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کر لئے گئے۔ دوسری جانب گلشن اقبال میں پولیس مقابلے کے دوران ایک اغوا کار زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوا جبکہ مغوی بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ کھارادر میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی واراداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لیا گیا ہے۔