کراچی : پولیس مقابلے میں 1 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں فرار

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے عابد مچھڑ کے قریبی ساتھی لکی کی موجودگی کی اطلاع پر نصرت بھٹو کالونی میں چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کی شناخت نواز کے نام سے کی گئی ہے۔