کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) لیاقت آباد میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کی شناخت شعیب اور محسن کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔

گرفتار ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ نیو ٹاؤن پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب ملیر میمن گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔