بارک اوبامہ کی پالیسیاں دنیا کے مستقبل کیلئے خطرہ ہیں ‘ راجونی اتحاد

Barack Obama

Barack Obama

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ ‘ عمرا ن چنگیزی ‘میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اورخان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی نے کہا ہے کہ امریکی صدر اوبامہ کی پالیسیاں اوراسرائیل و بھارت سمیت جارح و توسیع پسندانہ عزائم کی حامل دیگر امن دشمن ریاستوں کی حمایت دنیا کے پر امن مستقبل کیلئے خطرات میں تیزرفتار اضافہ کررہی ہے ۔

اوبامہ کی پالیسیوں کے باعث ہی دنیا مزید غیر مستحکم ہوتی جارہی ہے اسلئے اپنے محفوظ مستقبل کیلئے نہ صرف امریکی عوام کو اوبامہ کی پالیسیوں کیخلاف باہر نکل کر صدائے احتجاج بلند کرنی ہوگی بلکہ امن پسند و مہذب اقوام کو بھی اوبامہ کی امن دشمن پالیسیوں کیخلاف یکجا ہوکر دنیا کے مستقبل کے تحفظ کی جدوجہد کرنی ہوگی ۔