کراچی : سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کا قتل کی 50 وارداتوں کا اعتراف

Saeed

Saeed

کراچی (جیوڈیسک) دبئی سے گرفتار سیاسی جماعت کےٹارگٹ کلر سعید بھرم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم سعید بھرم نے مختلف علاقوں میں قتل کی 50 وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

جبکہ ملزم بھارت، ملائشیا اور دبئی میں سیاسی جماعت کے کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کرتا رہا ہے۔ ٹارگٹ کلر سعید بھرم کے مطابق ملزم کے اجمل پہاری، قاضی منہاج، رئیس ماما سے قریبی تعلقات تھے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش مختلف علاقوں میں زمینوں پر قبضہ سمیت سیاسی جماعت کے رہنما آفاق احمد کی گاڑی پر فائرنگ میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم سعید بھرم سے را سے تعلقات کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔