روایتی سیاستدان عوام کو مسائل سے کبھی نجات نہیں دلائینگے‘ سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) حکمران عوام کو مہنگائی کے کولہو میں پیل کر قوم کا تیل نکالنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وفاقی اور صوبائی دونوں بجٹ میں غریب عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں اضافے کے ذریعے مہنگائی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے جس کے نتیجہ میںبجٹ نافذ ہوتے ہی بجلی، دوائیں، سبزیاں، چائے مصالحہ اور پھلوں سمیت 1408 اشیا کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں کیونکہ ان اشیا ءپر کسٹم ڈیوٹی ایک فیصد بڑھا دی گئی ہے جبکہ بجلی کے ہر یونٹ پر 1.25 روپے جی ایس ٹی بھی نافذ کردیا گیا ہے ۔پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردارخادم حسین سولنگی‘سندھ کے صوبائی جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی‘محمد رمضان سولنگی ‘محمد بشیر سولنگی ‘ ارشاد علی سولنگی ‘ گل شیر سولنگی‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی و دیگر نے کہا ہے کہ استحصالی طبقہ سے تعلق رکھنے اور باربار اقتدار میں آکر عوام کو لوٹنے والے کبھی عوام سے مخلص نہیں ہوسکتے اسلئے اب عوام کو مذہبی بازیگروں ‘ خاندانی سیاستدانوں ‘ سرمایہ داروں ‘ وڈیروں ‘ جاگیرداروںاور غنڈوں پر مشتمل روایتی سیاسی ‘ مذہبی اور لسانی جماعتوں سے نجات حاصل کرکے حقیقی معنوں میں عوام کے دکھ درد میں شریک افراد یعنی برادریوں پر مشتمل جماعتوںکو اقتدار میں لانا چاہئے ۔