مہمان کو مالک بننے کی بجائے میزبان کا شکر گزار رہنا چاہئے‘ جی کیو ایم

karachi

karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کیلئے کسی بھی قسم کے خطرات پیدا کرنے یا اسے نقصان پہنچانے والے ہر عمل و محرکات کے ذمہ داران یقینی طور پر پاکستان دشمن اور غدار کہلائے جانے کے مترادف ہیں خواہ وہ کرپشن کے ذریعے ملک و قوم کو لوٹنے والے حکمران و سیاستدان ہوں ‘ تفرقہ پیدا کرنے والے مذہبی رہنماہوں ‘ لسانیت و صوبائیت کا نعرہ لگانے والے ہوں یا افغانوں کی واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ کو افغانوں کا علاقہ قرار دیکر کے پی کے کی پاکستان سے علیحدگی کی بنیاد رکھنے کی سازش کرنے والے ہوں ۔

گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان یقینی طور پر ایک پر امن اسلامی ریاست ہے جہاں مہمانوں کو انتہائی عزت و احترام دیا جاتا ہے اور ہر طرح سے اس کی خدمت کی جاتی ہے مگر مہمان کا میز بان کے مکان ‘ حقوق اور اختیارات پر قابض ہونا نہ تو اخلاقی طور پر درست ہے اور نہ ہی اسلامی و شرعی طور پر اس بات کی اجازت ہے اسلئے بلوچستان میں مہمان کی حیثیت سے داخل ہوکر بلوچستان کے وسائل و اختیارات پر قابض ہونے والے افغانوں کو بھی کے پی کے پر قبضے کی ترغیب دینے سے باز رہیں ۔