کراچی کی سیاست میں جو کچھ ہو رہا ہے مضحکہ خیز ہے : بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کراچی کی سیاست پر بول پڑے، کراچی کی چند روز میں سامنے آنے والی سیاسی ہلچل کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔

اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کی چند روز میں سامنے آنے والی سیاسی ہلچل پر کہا ہے کہ کراچی کی سیاست میں پچھلے کچھ دنوں سے جو کچھ ہو رہا ہے یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے ، کراچی ایسی سیاست کا مستحق نہیں بلکہ ہمارا شہر بہتری کا حقدار ہے۔