کراچی : مرغی کے دام 30 روپے کلو گر گئے

Poultry

Poultry

کراچی (جیوڈیسک) آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کے سبب پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ طلب میں کمی وجہ سے بھی زندہ مرغی رواں ہفتے 18 روپے سستی ہو کر 170 روپے کلو جبکہ گوشت 280 روپے کلو ہو گیا۔

سخت گرمی کے باعث انڈے 4 روپے سستے ہو کر 74 روپے فی درجن کی سطح پر آ گئے۔