کراچی کی خبریں 28/11/2015

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یہ بات من اظہر الشمس ہے کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار پانے والوں کے آمرانہ اقدامات کے باعث اکثریتی آبادی غربت کی سطح سے نیچے سسکتی ہوئی غیر انسانی زندگی گزارنے پر مجبور ہے مگر حکمران طبقات عوام کیلئے بہتر ماحول فراہم کرنے کی بجائے ذاتی و سیاسی فوائد کے حصول اور ذاتی خواہشات کی تکمیل کیلئے عوام دشمن شرائط پر مالیاتی اداروں سے مسلسل قرض لیکر قوم کو آئندہ کئے نسلوں تک کیلئے گروی رکھ چکے ہیں قومی عوامی وسائل پر قابض پالیسی ساز نجکاری واثاثے بیچ کر قرض چکانے کے اعلان کے ذریعے قوم پر آخری وار کی تیاری کررہے ہیں جو موجودہ جمہوری نظام کی عوام دشمنی کا واضح ثبوت ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ اس تمام خرابی کی وجہ اختیارات کی وہ مرکزیت ہے جو جمہوریت کے نام پر استحصالی طبقات نے قائم کی ہوئی ہے اور اس مرکزیت کو توڑے بناءنہ تو جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچ سکتے ہیں نہ ہی ملک وقوم کو مسائل و مصائب سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے جبکہ با اختیار ڈویژنل کونسلوں کے ذریعے اختیارات کی مرکزیت کے خاتمے اور اختیارو اقتدار میں عوام کی شراکت کی فراہمی کے ذریعے نظام کو ملک و قوم کا محافظ بنانے کا فارمولہ ایم آر پی پیش کرچکی ہے جس پر عملدرآمد پاکستان سے بحرانوں واستحصال کے خاتمے اور عوام کی مسائل ومصائب سے نجات کے ساتھ ملک وقوم کے محفوظ مستقبل کا ضامن بھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بھارتی سرکار کی پاکستانی سفیر کو ایوان صدر میں تقریب میں شرکت کی دعوت دیکر عین لمحات پر فون کے ذریعے شرکت سے منع کرنے کے غیر سفارتی رویئے کی مذمت کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ مودی سرکار کا یہ رویہ اس بات کا اظہار ہے کہ دنیا کی بڑی سرکاری دہشتگردایجنسی ”را“ کی قائم کردہ راشٹریہ سوامی سیوک سنگھ (آر ایس ایس)‘ بجرنگ دل اور شیوسینا دہشتگرد تنظیموں اور بھارت میں انسانیت کی تذلیل کا باعث بننے والے انتہا پسندوں کو مودی سرکار کی سرپرستی و آشیرباد حاصل ہے کیونکہ دہشتگردی و انتہاپسندی کے فروغ اور بھارت سے مسلمانوں کے خاتمے کیلئے ہی ”را“ چور دروازے سے مودی اور بی جے پی کو برسراقتدار لائی ہے جس سے یہ با ت صاف ہے کہ بھارت میں موجود تمام مسلمانوں کی جان ومال اور مستقبل بدترین خطرات سے دوچار ہے اسلئے مسلم اُمہ کو فی الفور بھارت کیخلاف متحدہونے اور کشمیر وجوناگڑھ کے تصفیہ کے حل کیلئے فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر بھارتی جنونیت اور مسلمانوں کیخلاف بڑھتی ہوئی بغض و نفرت عنقریب کسی بڑے انسانی المیہ کا پتا دے رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما رہنما امیر سولنگی نے سردار اکرم سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی اور سردار شبیر سولنگی سمیت پاکستان سولنگی اتحاد کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ سندھ کے اسکولوں میں بھارتی کتب کی تدریس کیخلاف احتجاجی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اسلئے بھارت نواز طبقات کبھی پاکستان سے مخلص نہیں ہوسکتے اور صوبائی سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیجوہو نے غیر ملکی این جی او ”تعلیم و آگاہی “ کو ایک معاہدے کے ذریعے سندھ کے اسکولوں میں بھارتی کتب کی تقسیم و تدریس کی اجازت کے ذریعے بھارت نوازی کا ثبوت دیا ہے جبکہ اس معاہدے کے تحت سندھ کے اسکولوں میں تقسیم کی جانے والی بھارتی کتب میں موجود اخلاق سوز مواد وزبان معاشرتی بگاڑ کا بھی باعث بنے گا اسلئے ان کتب کی تقسیم کیخلاف سماجی رہنما شفقت حسین شاہ سندھ ہائی کورٹ سکھر میں پٹیشن راست اقدام ہے جس کی پاکستان سولنگی اتحاد سندھ کے عوام کے مفاد میں بھرپور حمایت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے سیکریٹری تعلیم اوراین جی او ”تعلیم و آگاہی “ کیخلاف راست اقدام کا مطالبہ کرتا ہے کیونکہ ہمیں سندھ ‘ سندھ کے عوا م اور پاکستان کے مفادات سے زیادہ کچھ اور عزیز نہیں ہے اور ہر وہ شخص جو پاکستان و عوام کے مفاد کیخلاف اقدام کریگا پاکستان اور عوام کا دشمن ہوگا اور سولنگی اتحاد پاکستان و عوام دشمنوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار کا اکردار ادا کریگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے عظیم صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 272ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کے دوسرے روز بھٹ شاہ میں حاضری دیکر شاہ لطیف کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے اور فاتحہ خوانی کرنے والے پاکستان راجونی اتحاد کے وفد میں شامل اتحادی جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ خاصخیلی اتحاد کے رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ اتحاد کے رہنما اقبال چاند ‘ نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ‘پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما نواب آف بدھوڑھ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر رہنماوں نے بعد از حاضری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے مشرفی آمریت کو موجودہ جمہوریت سے بہتر قرار دینا ان کے غیرجمہوری فکر ونظر کا ثبوت ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی کرپشن عوام دشمن کا ظہار اور ن لیگ کی روایتی سیاست استحصالی طبقات کی بالادستی کا ثبوت ہے اسلئے عوام کو بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ان میں سے کسی کا بھی انتخاب کرنے کی بجائے کردار واعمال کی بنیاد پر اپنی اپنی برادریوں کے عوام دوست مگر آزاد امیدواروں کا انتخاب کرنا چاہئے کیونکہ یہی عوام کے مستقبل کیلئے سومند ثابت ہوسکتا ہے۔