کراچی کی خبریں 9/5/2016

DUA

DUA

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ مرکزی صدر سید سلیمان راجپوت اور سیکریٹری اطلاعات عمران چنگیزی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں سب کا ‘ یکساں ‘ بے لاگ اور بے رحم احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ وطن عزیز کو کرپشن سے نجات دلانے کیلئے منتخب حکومت کو 90روز کیلئے معطل کرکے شفاف و بے داغ کردار کے حامل ریٹائرڈ ججز پر مشتمل نگراں حکومت بنائے اور آرمی چیف کی سربراہی میں احتساب کمیشن تشکیل دیکر وزیراعظم وصدر سمیت تمام پارلیمنٹرین ‘ اراکین سینیٹ ‘ قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین اور تمام اداروں کے موجودہ سربراہان کا شفاف و غیر جانبدارانہ احتساب کیا جائے اور جس پر بھی اختیارات سے تجاوز کرنے اور کسی بھی طرح کی کرپشن میں ملوث ہونے یا ملک و قوم کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا ذرہ برابر بھی کوئی بھی الزام ثابت ہوجائے اسے تاحیات سیاست اور سرکاری ملازمت کیلئے نااہل قرار دیکر اس کے تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرکے اسپرآرٹیکل 6کے تحت مقدمہ چلایا جائے جبکہ انتخابی اہلیت کی شق 62اور63پر پورے نہ اترنے والے ان عوام دشمنوں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دینے اور ان کے پیش کردہ جھوٹے و غلط گوشواروں کی تحقیقات سے روگردانی کرنے والے الیکشن کمیشن اور اسکے ان تمام اہلکاروں و افسران پر بھی آرٹیکل 6لاگو کرکے ان کا بھی کڑا احتساب کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر اور انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آئین و قوانین پر عملدرآمد اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ریاست میں پولیس کا ادارہ قائم کیا جاتا ہے جس کا فریضہ معاشرے سے ہمہ اقسام جرائم کا خاتمہ کرکے عوام کو امن و تحفظ کی فراہمی ہوتا ہے اور پاکستان میں بھی پولیس کا ادارہ اسی مقصد و مشن کے تحت قائم کیا گیا جو گزشتہ تین عشروں قبل تک اپنی افادیت کا ثبوت دیتا رہا ہے مگر پھر جس طرح معاشرے میں حرص ‘ حسد ‘ ہوس ‘ نفسا نفسی ‘ تعصب ‘ لسانیت اور نفرت نے تیزی سے نمو پائی اسی طرح محکمہ پولیس بھی سیاسی اثرو رسوخ اور تسلط کا شکار ہوکر اہل‘ دیانتدارا ور فرض شناس افسران سے محروم ہوکر سیاستدانوں کی کاسہ لیسی کے ذریعے بھرتی ‘ ترقی ‘ تبادلے اور تقرری پانے والی کالی بھیڑوں سے بھرتا چلا گیا جس کی کرپشن اور جرائم کی سرپرستی نے معاشرے میں لاقانونیت ‘ دہشتگردی ‘ بد امنی اور عدم تحفظ کو عام کردیا ہے چونکہ امن و تحفظ کا ضامن یہ ادارہ مکمل طور پر خراب نہیں ہے بلکہ چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے بد نام اور مکمل افادیت سے محروم ہے اسلئے قوم کو اب بھی پولیس اہلکاروں پر اعتماد و بھروسہ جسے قائم رکھنے کیلئے ضروری ہے پولیس افسران و اہلکار خود اپنا احتساب کرکے اپنی اصلاح کریں اور حکمران پولیس کو سیاسی تسلط سے آزاد کرکے اسے کالی بھیڑوں سے پاک کرنے کیلئے راست اقدام کریں بصورت دیگر محکمہ پولیس پر عوام کا اعتماد مکمل ختم ہوگیا تو ملک خانہ جنگی کاشکار ہوجائے گا !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی‘ سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی ‘ عباس سولنگی ‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی و دیگر نے پاکستان بالخصوص سندھ و پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں اضافہ پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کی وبا کے باعث جہاں امن ‘ انصاف اور تحفظ کے ادارے برباد ہوگئے ہیں وہیں تعلیم و صحت کی سہولیات بھی عوام سے بتدریج دور ہوتی جارہی ہیںجس کی وجہ سے صرف پولیو کا مرض ہی پاکستان میں تیزی سے نہیں بڑھ رہا ہے بلکہ غذائی قلت اورعلاج سے محرومیت کے باعث بھی معصوم ہلاکتوں کا سلسلہ دراز ہوتاہی جارہا ہے کیونکہ صحت کے بیشتر منصوبے صرف میڈیا مہم ‘ اشتہارات اور کاغذوں و فائلوں تک ہی محدود رہتے ہیں اور مکمل ہونے والے منصوبوں پر کمیشن اس قدر لیا جاتا ہے کہ پھر عوام کیلئے کچھ نہیں بچتا صرف اسپرین ‘ ڈسپرین ‘ پینا ڈول ‘ بروفین‘ انٹوکس ‘ فروکسین جیسی ادویات ہی عوام کیلئے رہ جاتی ہیں جن سے اگر زندگی بچ جائے تو بچ جائے وگرنہ مقتدر اور کرپٹ طبقات کیلئے عوام کی موت نئی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا بہانہ بن کر مزید مفید ثابت ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمرا ن چنگیزی و دیگر نے نے لندن کے نو منتخب مسلم و پاکستانی میئر کو انتخابی فتح کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کی میئر شپ کیلئے لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی کے درمیان جاری انتخابی جنگ میں پاکستانی نژاد صادق خان کی فتح نہ صرف لیبر پارٹی کی سرخروئی کا باعث بنی بلکہ گزشتہ آٹھ برسوں سے لندن میٹرو پولیٹن کی سیاست پر چھائی ہوئی کنزرویٹو پارٹی کے اقتدار کے سنگھاسن کو جھنجھوڑ نے کیساتھ صادق خان کے اہل وطن پاکستانیوں کیلئے بھی خوشی و مسرت کا پیغام بنی ہے جبکہ صادق خان کی کامیابی دین اسلام کیلئے بھی نیک شگون ہے کیونکہ انکے انتخاب سے مغرب میں اسلام اور مسلمانوں کے بارے منفی پراپیگنڈہ کے پیدا کردہ اثرات بھی زائل ہونے اور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے ایک نئی جہت میں سفر کا اشارہ بھی مل رہا ہے ۔ صادق خان نے لندن کے لارڈ میئر کا انتخاب جیت کر جہاں ایک نئی تاریخ رقم کی وہاں پرعزم اور جدوجہد پر یقین رکھنے والوں کیلئے بھی ایک روشن مثال قائم کر دی ہے کہ جہد مسلسل سے بڑی سے بڑی کامیابی کا حصول ممکن ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ شعبہ خواتین کراچی ڈویژن کی صدر اور رلیاری ٹا¶ن یوسی 4کھڈہ مارکیٹ سے منتخب کونسلرروزینہ خان روزی کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے بچا¶ کیلئے لگائے گئے گجراتی قومی موومنٹ کے امدادی کیمپ کی افتتاحی تقریب میں گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘ ہز ہائی نیس مہابت خان رائل فیملی فا¶نڈیشن و ٹرسٹ کی چیئر پرسن بیگم شاہ بانو ‘ جونا گڑھ اسٹیٹ مسلم فیڈریشن کے چیف پیٹرن نوابزادہ غلام محمد خان ‘ فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور میزبان تقریب روزینہ خان روزی و دیگر نے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کیلئے دعائے صحت کے بعد شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت بہترین عبادت ہے اور عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی خدمت کی مثال و تاریخ رقم کی ہے ۔سماجی خدمات کی ادائیگی کے حوالے سے عہد ساز شخصیت کی اعلیٰ مثال قرار پانے والے عبدالستار ایدھی کوعلالت کے باعث قوم کی دعا¶ں کی ضرورت ہے اسلئے قوم کا فریضہ ہے کہ وہ عبدالستار کی صحتیابی و درازی عمر کیلئے صدق دل سے دعا کرے!

6 AttachmentsView allDownload all