کراچی :نجی کمپنی کے تحت سائنسی اسٹال، مختلف اقسام کے روبوٹس

Robots

Robots

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں نت نئے روبوٹس کی نقل و حرکت دیکھ کر بچے ہی نہیں ،بڑے بھی دنگ رہ گئے۔پاکستان میں نت نئی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے کراچی میں ایک نجی کمپنی کے تحت سائنسی اسٹال سجا یا گیا ہے جس میںروبوٹس ایکشن میں نظر آرہے ہیں، کوئی ڈانس کر رہا ہے تو کوئی وزن اٹھا کر دکھا رہا ہے۔

ایک نہیں سات اقسام کے عجیب و غریب روبوٹس اور سائنسی تجربے کرنے کے حامل آلات نے بچوں کو اپنی جانب خوب متوجہ کیا، بعض نونہال تو اتنے متاثر ہوئے کہ سائنسدان بننے کا عزم ظاہر کر دیا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ روبوٹس سے جدید مشینوں کو سمجھنے اور ان سے کام لینے میں مدد ملے گی۔

یہ ربوٹس مختلف اسکولوں کی تجربہ گاہوں میں بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔ بچوں کے ذہنوں میں تجسس کی لہر اور تحقیق کی لگن پیدا کرنے والے یہ روبوٹ ذہین بچوں کو کھیل ہی کھیل میں بہت کچھ سکھا سکتے ہیں۔