کراچی مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، گوہر الاسلام

Speech

Speech

کراچی : جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا اتحاد شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے کامیابیوں کی نوید ثابت ہو گا اور اس اتحاد کی بدولت 5دسمبر تبدیلی کی نوید لے کر آئے گا، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا اتحاد شہر کراچی کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ ہم اپنے کراچی کو بدل سکیں اور اسے ایک بار پھر روشنیوں اور امن و آشتی کا شہر بنا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق یوسی ناظم گوہر الاسلام نے یو سی46، عباسی شہید اسپتال، ناظم آباد نمبر 3 میں مرکزی الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر امیر زون ناظم آباد سید وجیہہ حسن، UC-46 سے چیئرمین کے امیدوار ڈاکٹر سید محمد شمیم عالم اور وائس چیئرمین کے امیدوار محمد حذیفہ بھی موجود تھے۔ گوہر الاسلام نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے اور ہم اسلا م کو بحیثیت نظام زندگی نافذ کرنا چاہتے ہیں اور انتخابات اس جدوجہدکا اہم حصہ ہیں۔ شہر کراچی مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے اور اس شہر کو ہر حکمراں جماعت نے نظر انداز کیا ہے اور بلدیاتی عمل کو پھلنے پھولنے نہیں دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے اس اتحاد سے ووٹر مزید فعال ہوگا ہم نے اس اتحاد کا فیصلہ کراچی کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔ اس اتحاد کے بعد عوام کے سامنے کراچی کی تقدیر بدلنے کا بہترین آپشن موجود ہے۔ امیر زون ناظم آباد سید وجیہہ حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نعمت اللہ خان اور عبد الستار افغانی کی صورت میں کراچی کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

جماعت اسلامی نے اس شہر میں بے شمار قربانیاں دی ہیں اپنے اسی کام کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کو شہر کی تقدیر بدلنے کا ذریعہ بنائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کے شہری یہ ثابت کر دیں گے کہ وہ تبدیلی چاہتے ہیں اور بھتہ خوروں، چوروں اور لٹیروں کو ووٹ کی طاقت کے ذریعے شکست دیں گے۔ جماعت اسلامی کراچی شہر کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائے گی۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320