کراچی : اشتعال انگیز تقاریر کا الزام، خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت منسوخ

Khawaja Izhar ul Hassan

Khawaja Izhar ul Hassan

کراچی (جیوڈیسک) دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریروں کے 21 مقدمات میں عدم حاضری پر خواجہ اظہار الحسن کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

خواجہ اظہار الحسن نے گزشتہ ہفتے انسداد دہشت گردی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔ آج سماعت کے دوران خواجہ اظہار عدالت میں موجود نہیں تھے۔

عدالت نے غیر حاضری پر خواجہ اظہار الحسن، ایم کیو ایم کے قائد اور دیگر رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔