کراچی تحریک انصاف کا ہے، اس کے مسائل حل کریں گے : عمران خان

Imran khan

Imran khan

کراچی (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی تحریک انصاف کا ہے ، اس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی پر اس وقت قبضہ گروپ کا راج ہے ، افسوس کی بات ہے کہ اس شہر میں لوگوں کو سیوریج کا گندا پانی پینے کو ملتا ہے جس سے وہ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر میں بچوں کو کھیلنے کیلئے میدان دستیاب نہیں ، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے ، پاناما لیکس نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کر دیا اور مجھے عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انہیں امید ہے پاناما کیس کا فیصلہ بہت جلد آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم روز فیتے کاٹ رہے ہیں لیکن میں نے زندگی میں ایسا پہلی بار دیکھا ہے کہ آدھی موٹر وے کا افتتاح کردیا گیا ہو۔

آج اگر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو وزیر اعظم سے لے کر تمام وزرا تک کا احتساب کرنا ہوگا۔