کراچی کے طلباء و طالبات ،کھلاڑی 13 دسمبرکو نیشنل بنک اور کراچی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام منعقدہ آگاہی واک میں بھر پور شرکت کریں

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک اور کراچی ٹریفک پولیس کے اشتراک سے 13 دسمبر کو منعقد ہونے والی واک میں کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن بھی شرکت کرے گی اس کا اعلان صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان اور سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل نے کیا ۔

انھوں نے نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کو واک کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے واک میں بھرپور شرکت اور تعاون کا یقین دلایاانھوں نے کہا کے واک میں ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اور کھلاڑی بھرپور شرکت کریں گے۔ کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان اور سیکریٹری محمد اجمل نے طلباء و طالبات اور کھلاڑیوں سے واک میں بھر پور شرکت کی درخواست کرتے ہوئے آگاہی واک کے انعقاد پر نیشنل بنک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان کومبارکباد پیش کی ہے ۔