کراچی : قائد آباد پل کے قریب پتھاروں کیخلاف کارروائی

Karachi Encroachment

Karachi Encroachment

کراچی (جیوڈیسک) قائد آباد میں محکمہ انسداد تجاوزات نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پتھارے مسمار اور دکانوں کے سائن بورڈز ہٹا دیے۔

قائدآباد پل کے قریب کیے گئے آپریشن میں محکمہ انسداد تجاوزات کے اہلکاروں نے بھاری مشینری کا استعمال کیا، آپریشن کے دوران پولیس اہلکار بھی محکمہ انسداد تجاوزات کے ہمراہ تھے۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع دیے بغیر کارروائی کی گئی، جس سے ان کے قیمتی سامان کو نقصان پہنچا ہے، آپریشن کے دوران سڑک کنارے قائم پتھارے، متعدد دکانوں کے سائن بورڈز اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ہے۔