کراچی :قائد آباد میں پولیس مقابلہ، القاعدہ برصغیر کے دو دہشتگرد مارے گئے

Police Encounter

Police Encounter

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے قائد آباد میں سی ٹی ڈی پولیس سے مقابلے میں القاعدہ برصغیر کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔ کورنگی میں پولیس مقابلے کے دوران ملزم زخمی حالت میں گرفتار ، لیاقت آباد سے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں حساس ادارے کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا ۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں القاعدہ برصغیر سےتعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ۔ ہلاک دونوں دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔

کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ لیاقت آباد میں چونا ڈپو کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی ہے جس کے دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست لے لیا گیا۔