کراچی کے علاقے ریلوے کالونی میں پولیس مقابلہ، 4 ملزمان ہلاک

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) ریلوے کالونی میں پولیس اور گینگ وار ملزمان کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

کراچی کے علاقے ریلوے کالونی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارا تو علاقے میں موجود ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق ہلاک ملزمان ڈاکو تھے اور ان کا تعلق گینگ وار سے ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔