کراچی : بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم، 30 فیصد شہر بجلی سے محروم

Load Shedding

Load Shedding

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد کے باسی جہاں مون سون کی پہلی برسات پر خوشی سے نہال ہیں وہیں انتظامی اداروں کی نااہلی کے باعث شہریوں کو مشکلات بھی درپیش ہیں۔ شہر میں برسات کے بعد 390 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، جس سے شہر کے تقربیاً 30 فیصد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

دھابیجی، پپری اور گھارو پمپنگ اسٹیشن بھی بجلی کے بریک ڈاؤن کی زد میں رہے۔ شہر کو 26 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہونے سے شہریوں کے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔

گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا، ملیر، لانڈھی، کورنگی اور بلدیہ سمیت معتدد علاقوں میں کئی گھٹنے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہونے سے شہریوں کے معموملات زندگی بری طرح متاثر رہے۔ کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیڈرز سے بہت جلد بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔