پنجاب کرکٹ کلب نے فیلکن اسپورٹس کو مات دیدی

Cricket

Cricket

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میں جاری پہلا آل کراچی انور خان میموریل فل کلر کٹ رمضان کرکٹ لیگ میں پنجاب کرکٹ کلب نے مد مقابل فیلکن اسپورٹس کو 13 رنز سے شکست دیدی۔ پنجاب کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز اسکور کئے اور ان کے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوئے یعقوب نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 رنز اسکور کئے جبکہ شعیب نے 39 رنز بنائے۔

فیلکن اسپورٹس کی جانب سے وجاہت اور دانش نے 2،2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،فیلکن اسپورٹس 200 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز کے اختتام پر 187 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی فیاض 50 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور ر،رہے ۔پنجاب کرکٹ کلب کی جانب سے یعقوب نے 3کھلاڑیوں کو اپنا نشانہ بنا یا آل رائونڈ کار کردگی پر فاتح ٹیم کے کھلاڑی یعقوب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا اس موقع ٹورنامنٹ سیکریٹری اختیار شاہ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل بھی موجود تھے۔