پہلا آل کراچی اصغر علی مشھوری رمضان المبارک یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گذری محمڈن فٹ بال کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیر اہتمام جاری پہلا آل کراچی اصغر علی مشھوری (مرحوم ) رمضان المبارک یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں الواجد اسپورٹس فٹ بال کلب نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مضبوط حریف چنیسر محمڈن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں الواجد اسپورٹس کو کریم کے گول کے بدولت 1-0سے برتری حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں الواجد اسپورٹس نے اپنی برتری کو مزید بہتر بنا یا اور ان کے کھلاڑیوں اسد خان نے دو جبکہ علی رضا نے ایک گول کرکے مقابلہ 4-0کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا دوران کھیل ریفری سکندر علی نے چنیسر محمڈن کو ایک پنالٹی آلاٹ کی لیکن الواجد اسپورٹس کے گول کیپر انیس نے وہ پنالٹی ککس خوبصورت انداز سے روک کر گرائونڈ میں موجود ہزاروں شائقین فٹ بال سے بھر پور داد تحسین وصول کی۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دیگر میچوں میں مکران اسپورٹس نے جھولے لعل کلب کو 7-0سے ،ینگ بوائز ملیر نے لیاری نیشنل کو 2-0سے ،افغان جانباز نے مد مقابل امتیاز اسپورٹس کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ،گذری اسٹار نے لوہانی اسپورٹس کو 4-0سے اور ینگ قلندری نے لانڈھی اسٹار کلب کو 3-0سے ٹھکانے لگا دیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل ریفریز سکندر علی ،عبدالوہاب ،حاجی اور عبد الخالق لالا نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر ارشد علی اور میڈیا کوارڈینٹرشیر افضل تھے۔

Football Tournament

Football Tournament