کراچی : رینجرز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) لیاری بغدادی میں رینجرز کی ٹارگیٹڈ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ مقابلے کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، گولیاں اور منشیات برآمد کر لی گئی۔ ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔

دوسری جانب گارڈن میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔