کراچی میں رینجرز کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

killed

killed

کراچی (جیوڈیسک) گھگھر پھاٹک کے قریب رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کراچی میں گھگھر پھاٹک کے قریب رینجرز اہلکاروں نے مصدقہ اطلاعات پرٹارگٹڈ کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جب کہ جوابی کارروائی میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عاصم خان اورعرفان گل کے نام سے ہوئی ہے، دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےتھا، دونوں افراد شہر میں ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ اوردیگر سنگین جرائم میں بھی ملوث تھے۔