کراچی :رینجرز اہلکاروں میں جھگڑا ، فائرنگ سے ایک جاں بحق

Ambulance

Ambulance

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دو رینجرز اہلکاروں کے آپس کے جھگڑے میں فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت مشعور علی کے نام سے ہوئی۔

واقعے پر رینجرز حکام کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔ کراچی سول ہسپتال میں رینجرز اہلکار کی لاش لانے کا معاملہ رات گئے سول ہسپتال میں ایک رینجرز اہلکار کی لاش لائی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ رینجرز کی بھاری نفری اہلکار کی لاش لائی اور ابتدائی معائنے کے فوری بعد واپس لے گئی ، پولیس ذرائع کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود میں رینجرز اہلکاروں کا جھگڑا ہوا جس کے دوران ایک اہلکار کی فائرنگ سے دوسرا اہلکار زخمی ہوگیا جو بعد میں ہسپتال جاکر دم توڑ گیا۔

رینجرز اہلکار کو پہلے سول ہسپتال اور پھر پی این ایس شفا لایا گیا تھا۔ آخر میں لاش جناح ہسپتال منتقل کی گئی جاں بحق اہلکار کی شناخت مشعور علی کے نام سے ہوئی۔