کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 8 ملزم گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کر کے 8 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزموں میں عسکری ونگ کے کارندے بھی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپے محمدی کالونی، کالا بورڈ، عزیز آباد لانڈھی اور گولیمار کے علاقوں میں مارے گئے۔ دوسری جانب بفرزون 15 اے میں شہریوں نے لوٹ مار کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔

شہریوں نے ڈاکو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو بفرزون سمیت دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی سیکٹروں وارداتوں میں ملوث ہے۔