کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 15 ملزم گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز کی شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں جاری رہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری، جمشید ٹاؤن اور شاہ فیصل میں کی گئی کاروائیوں میں ایک بھتہ خور، سیاسی جماعت کے دو کارندوں اور گینگ وار ملزم سمیت 6 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

لانڈھی، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ میں چھاپوں کے دوران 4 ملزم گرفتار ہوئے۔ جن میں 2 ملزم فرقہ وارانہ قتل و غارت گری میں ملوث ہیں۔

کلفٹن، نیو کراچی اور گڈاپ سے 5 ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ جن میں ایک ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار جبکہ ایک کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔