کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا رکن مقابلے میں ہلاک

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ 4 کو گرفتار کر لیا گیا جن کا تعلق سیاسی جماعت اور لیاری گینگ وار سے ہے۔

کورنگی نمبر چار میں رینجرزنے کارروائی کرکے ایک ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ لیاری گینگ وار کے بہادر پی این ٹی گروپ کا رکن سہیل جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

اورنگی ٹائون پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کرکے سٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔