کراچی: رینجرز اور پولیس کے ساتھ مقابلوں میں 11 دہشتگرد ہلاک

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب رینجرز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران رینجرز اہکاروں اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق وقفے وقفے سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ دوسری جانب منگھوپیر میں رینجرز اور پولیس سے مقابلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، ایس ایم جی رائفل اور دیگر ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ہلاک دہشتگرد شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پاک کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک اغوا کار مارا گیا۔ عوامی کالونی میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے۔