کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی؛ 39 جرائم پیشہ افراد گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز اور پولیس کی جانب سے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس کے دوران 39 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔

کراچی میں پولیس اوررینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 39 افراد گرفتارکیے گئے۔ گرفتارافراد میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت ، اشتہاری اورمفرور ملزمان شامل ہیں جن میں 6 مبینہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم اور 4 کا سیاسی جماعتوں سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو منگھوپیر، نیو ٹاون، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیلم کالونی، موچکو، مچھرکالونی اور دیگر علاقوں سے گرفتارکیا گیا ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات سمیت دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔