کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائیوں میں 2 ملزم ہلاک، 17 گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) گورام بگٹی گوٹھ میں رینجرز نے کاروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لی۔ رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزمان معتدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

رینجرز نے رنچھوڑ لائن اور اورنگی ٹاؤن میں کاروائی کر کے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت دوملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ لیاری کے علاقے سے بھی رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کر کے تین گینگ وار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

پرانی سبزی منڈی پولیس کارروائی میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ قائد آباد میں بھی پولیس مقابلہ میں ایک منشیات فروش مارا گیا۔ موچکو اور گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائیاں کر کے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔