کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، 29 ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور گرفتار

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) سائٹ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کر کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق گرفتار ملزم عبد الرحیم بیگ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل سمیت 7 افراد کے قتل کے کا اعتراف کر چکا ہے۔

گولیمار میں رینجرز نے کارروائی کر کے کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے 17 افراد کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے 6 پولیس اہلکاروں کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ملزم نے 9 افراد کے نام بتائے ہیں جنہیں قتل کرنا تھا۔ ملزم ظہیر احمد عرف پیالہ کو 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 27 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزموں میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے بھتہ خور بھی شامل ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہو گیا ہے۔