کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، دہشت گردوں سمیت 21 ملزمان گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کر کے 10 دہشت گروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ رینجرز حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

رینجرز نے صدر اور لیاری کے علاقوں میں بھی کاروائی کر کے 3 گینگ وار ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں جبکہ صدر کے علاقے سے پولیس نے 6 مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور 2 مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضلع کورنگی میں مقدمات درج ہیں۔

جبکہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے لائنز ایریا میں چھاپہ مار کاروائی کر کے 2 اسٹریٹ کرمنل گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔