کراچی میں رینجرز اور پولیس کے چھاپوں کے دوران 37 جرائم پیشہ افراد گرفتار

Criminal  Arrested

Criminal Arrested

کراچی (جیوڈیسک) شہر میں پولیس و رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 37 جرائم پیشہ افراد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا۔

کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے نتیجے میں 37 جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے جن میں 6 ملزمان کا تعلق سیاسی اور 3 کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ، گرفتار کیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم ، منشیات اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شاد مان ٹاون ، زمان ٹاون ، اے بی سینا لائن ، نیلم کالونی ، سہراب گوٹھ ، نبی بخش اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ گرفتارملزمان میں مبینہ دہشت گرد ، ٹارگٹ کلر ، بھتہ خور، اشتہاری ، مفرور شامل ہیں۔