کراچی میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) پاک کالونی میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کراچی میں پاک کالونی کے علاقے ریکسر لین میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، رینجرز کو دیکھ کر ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس پر رینجرز نے بھی جوابی کارروائی کی اور 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والوں کی شناخت بابل عرف دادا، شاہد ولد گل محمد، شاکا اور عدنان کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی سے تھا تاہم اس سے قبل وہ لیاری گینگ وار سے منسلک تھے۔ ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔