کراچی : رینجرز نے دہشتگردی کی سازش ناکام بنا دی، دو ٹارگٹ کلر گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر باغ کورنگی میں عسکری ونگ کے سابق سیکٹر انچارج کے گھر پر چھاپا ماراگیا۔ کارروائی کے دوران گھر میں چھپایا گیا اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔

اسلحے میں ایک ایل ایم جی، 15ایس ایم جی اور ہزاروں گولیاں شامل ہیں۔ اسلحہ شہر میں بے امنی پھیلانے کے لئے چھپایاگیا تھا۔ کارروائی کے دوران دو مبینہ ٹارگٹ کلر بھی گرفتار کیے گئے۔