کراچی: نادرن بائی پاس پر رینجرز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی نادرن بائی پاس پر رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے بعد 4 دہشت گرد ہلاک اور ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر نادرن بائی پاس کے قریب کاروائی کی گئی، جہاں کاروائی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، تاہم جوابی کاروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کی جاری ہے۔