کراچی: رہائشی عمارت سے ایک بچے اور تین خواتین کی لاشیں برآمد

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سچل تھانے کی حدود میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کی رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ سے بچے اور تین خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر نجیب کے مطابق ملنے والی لاشوں میں فلیٹ کی مالکن حسینہ اس کی بیٹی، کرایہ دار خاتون اور اسکا بیٹا ہے۔ لاشیں کئی روز پرانی ہیں۔ فلیٹ کی مالکن حسینہ کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے۔ مقتولہ حسینہ کے پڑوسیوں اور دیگر افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔