کراچی: دوران ڈکیتی مزاحمت پر حساس ادارے کا اہلکار جاں بحق

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) نیپا چورنگی کے قریب گلشن اقبال بلاک 5 میں موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے حساس ادارے کے اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کی۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا اہلکار وقاص جاں بحق ہو گیا جبکہ اہلکار کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہوئے۔ جس میں سے ایک کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گیا۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس نے جائے وقوع سے 8 خول تحویل میں لے لیے ہیں۔ جاں بحق اہلکار حساس ادارے کے افسر کی فیملی کی سیکیورٹی پر مامور تھا۔