آل کراچی شہید ریاض بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے زیر اہتمام شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں کھیلا جانے والا “آ ل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016ء “کے پہلے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں انڈر پروٹیسٹ سالار ویلفیئر یوتھ ملیر نے لیاری نیشنل یوتھ کو 2-1سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

دوران کھیل دونوں ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا فاتح ٹیم کے ساحل اور عمر نے جبکہ حریف ٹیم کے تابش نے گول اسکور کئے میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سلیم بلوچ سے دونوں ٹیم کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا کھیلے گئے۔

میچ میں ریفری کے فرائض الہی بخش اور میچ کمشنر وسیم بزنجوانجام دیئے جبکہ میڈیا کوارڈینٹر میر حبیب زباد کلمتی تھے۔